شمس آباد ۔ 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری پرجاپالنا پروگرام کے تحت اب تک 8312 درخواستیں حاصل ہوئیں۔ شمس آباد منڈل اور میونسپل میں خصوصی کاونٹرس کے ذریعہ درخواستیں حاصل کی جارہی ہیں۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے 6 گیارنٹیوں کو عمل میں لانے کیلئے حکومت کی جانب سے درخواستیں حاصل کی جارہی ہیں۔ ہر کاؤنٹر پر لمبی قطار دکھائی دے رہی ہیں۔ 6 جنوری 2024ء تک درخواست داخل کرنا ہے لیکن عوام نے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سے اپیل کی کہ درخواست حاصل کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 31 جنوری 2024ء تک بڑھائے تاکہ تمام افراد حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کرسکیں۔