شمس آباد میں پولیس کانسٹبل کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ میں ایک پولیس کانسٹبل کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ آر جی آئی پولیس کے مطابق 34 سالہ جی لکشمن جو پیشہ سے سی آئی ایس ایف کا کانسٹبل شمس آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ پر خدمات انجام دیتا تھا اور والمیکی نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ گزشتہ روز سے اس کی صحت خراب تھی اور اچانک بگڑ گئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔