شمس آباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپل چیرپرسن کولن سشما ریڈی نے بتایا کہ شمس آباد میونسپلٹی میں گنیش نمرجن پیر 20 ستمبر کو ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بڑے کرین اور غوطہ خوروں کو بھی طلب کیا جارہا ہے۔ شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی جو دیگر عہدیداروں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور گنیش نمرجن کو پرامن طور پر اختتام کرنے کیلئے پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا ہے۔
ڈی سی پی نے عوام سے اپیل کی کہ نمرجن کے دوران تمام گنیش منڈپ آرگنائزرس پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور بغیر کسی کو تکلیف دیئے نمرجن کا اختتام عمل میں لائے۔