حیدرآباد۔ 23 فروری (سیاست نیوز) شمس آباد آر بی آئی اے پولیس اور ایس او ٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو علیحدہ مقدمات میں چار افراد کو گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ شمس آباد آر بی آئی اے انسپکٹر بالراج نے بتایا کہ شمس آباد کے بی ایس این ایل آفس کے قریب تین لڑکے بھانوپرساد 20 سالہ ساکن چنتل، سائی کرن 19 سالہ پراتپرا اور ایک نابالغ لڑکا گانجہ فروخت کررہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی شمس آباد آر جی آئی اے پولیس اور ایس روی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 56 گرام گانجہ، چار سیل فونس اور ایک بائیک ضبط کرلی۔ ایک اور واقعہ میں ایرپورٹ باورچی ہوٹل کے قریب گانجہ فروخت کرنے والے روہت 19 سالہ ساکن آنند باغ ملکاجگری متوطن چنور، آندھرا پردیش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 100 گرام گانجہ اور ایک سیل فون ضبط کرلیا۔ دونوں مقدامات میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔( ش)