شمس آباد میں گٹکھا گودام پر دھاوا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/4 اپریل، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم شمس آباد زون نے گٹکھا تیار کرنے والے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اشیاء کو ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس او ٹی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاٹا نگر علاقہ میں کارروائی کی جہاں بغیر لیبل کے گٹکھا تیار کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 4 مشینوں کے علاوہ دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے اس کارروائی میں ایک شخص کو بھی گرفتار کرلیا اور ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ گرفتار شخص کو مائیلاردیو پلی پولیس کے حوالے کردیا۔