شمس آباد وارڈ نمبر 5 میں کانگریس کی کامیابی یقینی : محمد شمس الدین

   

شمس آباد ۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپلٹی وارڈ نمبر 5 سے کانگریس امیدوار فوزیہ بیگم نے خواتین سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ محمد شمس الدین سابق ڈپٹی سرپنچ نے آج صبح احمد نگر میں پیدل دورہ کرتے ہوئے کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ محمد شمس الدین نے بتایا کہ شمس آباد میں کانگریس کے دور میں ہی تمام محلات میں ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں۔ جب بھی عوام نے مسائل پیش کئے انہیں فوراً حل کیا گیا۔ موسم گرما میں پانی کی شدید قلت کے باوجود عوام کو مسلسل پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا گیا۔ سڑکوں کی تعمیر کروائی گئی۔ خاص کر محلہ احمد نگر میں سڑکوں کی تعمیر، پانی کے نل کے کنکشنس، کچرے کی صفائی، اسٹریٹ لائیٹ، انڈرگراونڈ ڈرینج تعمیر کروائے گئے۔ عوام کے مسائل کو قطعیت دی گئی اور انہیں حل کیا گیا۔ اب جو بھی مسائل ہیں انہیں بعد انتخابات حل کیا جائے گا۔ ٹی آر ایس صرف جھوٹے اعلانات اور زبانی وعدے کرنے عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔ عوام بھی ٹی آر ایس کے جھوٹے وعدے و اعلانات سے واقف ہوچکی ہے۔ اس موقع پر ایم ایم یٰسین علی، ایم عبدالغنی، ایم عظیم الدین، نظام الدین، شہاب الدین، ٹی مصطفی، یٰسین علی، ٹی علاء الدین، حاجی بابا، ماجد، شیخ بابا کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔