حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد میں آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن حدود میں نیشنل ہائی وے پر واقع ساؤتھ انڈین بینک میں اتوار کی صبح پانچ بجے ایک نامعلوم سارق نے اے ٹی ایم میں سرقہ کی ناکام کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ انڈین بینک کے اے ٹی ایم میں سارق نے سب سے پہلے سی سی ٹی وی کیمروں اور الارم کے تار کو توڑ کر اے ٹی ایم میں داخل ہوا اور مشین سے رقم نکالنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوا۔ جس کے بعد اس نے اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچاکر فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے معائنہ کیا اور کلوز ٹیم کو طلب کرکے تحقیقات شروع کردی۔ (ش)