شمس آباد کے مسائل کو حل کرنے میونسپل کمشنر کو یادداشت کی پیشکشی

   

شمس آباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے محلات قاضی گلی ، احمد نگر اور کومٹ بستی کے نوجوانوں نے شمس آباد میونسپل کمشنر مسز چامنڈیشوری سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں پینے کے پانی کی عدم سربراہی کے مسئلہ کو حل کرتے ہوئے روزانہ پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے اور اسٹریٹ لائٹس ڈالنے اور وقت پر کچرے کی صفائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ۔ محمد حفیظ الدین نے بتایا کہ قاضی گلی ، احمد نگر اور کومٹ بستی میں گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی سربراہی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے عوام خاص کر خواتین کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ اسٹریٹ لائٹس خراب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اندھیرے میں ضعیف حضرات کو پیدل چلنے میں کافی دشواری پیش آرہی ہیں اور جگہ جگہ کچرے کے انبار پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بدبو پھیل رہی ہیں اور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر ایس ایم عمران ، محمد سمیع ، محمد نصیر ، محمد قادر ، محمد فہیم کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔