شمس آباد کے مواضعات میں وائی ایس آر پارٹی صدر وائی ایس شرمیلا کا پیدل دورہ

   

شمس آباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر پارٹی صدر وائی ایس شرمیلا کے شمس آباد کا تیسرے دن بھی پیدل دورہ کا آغاز گلہ پلی سے ہوا۔ وہاں سے وہ رشید گوڑہ، پوشٹی گوڑہ، چناگولکنڈہ، بہادر گولکنڈہ اور پدا گولکنڈہ کا دورہ کیا وہاں سے وہ مہیشورم نڈل کے موضع ناگارم میں دورہ کیا اور رات وہ ناگارم میں ہی بسر کریں گی۔ شمس آباد کے مواضعات میں وائی ایس شرمیلا اپنے خطاب میں کہا کہ آنجہانی ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کے دور میں ہر شخص خوشحال زندگی بسر کررہا تھا۔ انہوں نے کسانوں کے تمام قرض کو معاف کیا تھا۔ طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے فیس ری ایمبرسمنٹ فراہم کی تھی۔ کسانوں کو مفت برقی سربراہی کو یقینی بنایا تھا۔ ایمبولنس 108 اور 104 کا آغاز کیا تھا۔ بیمار افراد کے علاج کیلئے آروگیہ شری اسکیم کے ذریعہ ہزاروں افراد نے استفادہ کیا۔ بے گھر اور غریب افراد میں پٹہ اور مکانات تقسیم کئے گئے تھے۔ پراناہیتا چیوڑلہ کے ذریعہ پانی کی فراہمی کیلئے پراجکٹ کا آغاز کیا تھا جس کو کے سی آر حکومت نے نام تبدیل کیا اور اس کے پلان کو تبدیل کرتے ہوئے ضلع کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی۔ کے سی آر بنگارو تلنگانہ کو بار اور بیر تلنگانہ بنارہے ہیں۔ یہاں پر پانی سے زیادہ شراب فروخت کی جارہی ہیں۔ آج ریاست تلنگانہ میں عوام کے سی آر کی قیادت میں پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں۔ عوام کو تبدیلی کیلئے تام چیزوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ تب ہی ان کی ترقی ہوگی۔