شمس آباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : محمد امجد علی خان ساکن شمس آباد کی دختر ابتصام النساء بیگم نے نیٹ 2021 میں 690 نشانات حاصل کرتے ہوئے آل انڈیا میں 429 واں رینک حاصل کیا ۔ ابتصام النساء بیگم جاوید مشن ہائی اسکول سے دسویں اور سری چیتنیہ کالج ونستھلی پورم سے انٹر پاس کیا تھا ۔ ان کے بڑے بھائی محمد سہیل علی خاں نے Main JEE میں 99.55 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے 4826 واں رینک حاصل کیا اور Jee Advance میں 7702 واں رینک حاصل کیا ۔ محمد امجد علی خاں نے بتایا کہ انہوں نے شروعات سے ہی اپنے بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی اور انہیں سیل فونس اور ٹیلی ویژن سے دور رکھا اور تعلیم کو ترجیح دی جس کا مثبت نتیجہ آج ان کے سامنے آیا ہے ۔۔
