شمس آباد میونسپل وارڈ 7 میں راشن کٹ کی تقسیم

   

شمس آباد 5 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 7 میں کونسلر نازیہ بیگم امجد اور مسلم ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے بچی ریڈی کالونی میں راشن کٹ کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ شمس آباد میونسپل چیرپرسن کولن سشما ریڈی اور آر جی آئی اے انسپکٹر وجئے کمار نے عوام میں راشن کٹ تقسیم کئے۔ کونسلر نازیہ بیگم امجد نے عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب عوام خاص کر مزدور طبقہ کو مشکلات پیش آرہی ہیں جسے دیکھتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے غریب عوام کو فی کس 12 کیلو چاول فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد وہ بھی اپنے وارڈ میں غریب عوام میں راشن کٹ جس میں چاول، دال، شکر، پتی، صابن اور تیل وغیرہ کے دو سو سے زائد کٹس تقسیم کئے۔ اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی مقیم رہیں اور حکومت کے لاک ڈاؤن میں حکومت کا ساتھ دیں۔ اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ہر فرد اس مشکل گھڑی میں اپنے پڑوسی اور غریب و مستحق افراد کا ساتھ دیں اور رمضان کی آمد سے قبل تمام احتیاط کریں۔ صحت مند رہنا ہی سب سے بڑی نعمت ہے۔ اُنھوں نے اُمید ظاہر کی کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی ہندوستان سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا۔ اس موقع پر مہندر ریڈی، محمد امجد، انجی، محمد انور، محمد مجیب، محمد خالد، محمد جانی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔