شمس آباد : شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 21 میں صفائی کے کاموں کا آغاز کیا گیا۔ شمس آباد میونسپل چیرمین کولن شما ریڈی نے اپنے خطاب میں کہاکہ شمس آباد میونسپل کو مثالی بنایا جائے گا جس کے لئے ہر وارڈ میں صفائی کے کام کئے جائیں گے اور سڑکوں کی مرمت انڈر راؤنڈ ڈرینج سسٹم، اسٹریٹ لائٹس ڈالے جائیں گے۔ اس کے علاوہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے مکمل اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجئے وارڈ نمبر 21 کونسلر نے کہاکہ وارڈ میں تمام مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔ خاص کر صفائی کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ پانی کے مسئلہ کو مکمل حل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر محمد صابر علی میونسپل کمشنر، بنڈی گوپال نائب چیرمین، وینکٹیش گوڑ نارسنگی مارکٹ کمیٹی چیرمین کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔