شمس آباد : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں این ایم ڈی سی سرکل کے قریب آج صبح ایک نامعلوم خاتون کی نعش مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے بتایا کہ نامعلوم خاتون کی نعش جس کی عمر 35 تا 40 سال ہے، آج صبح ایرپورٹ کے احاطہ میں پائی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج مشاہدہ کے بعد پتہ چلا کہ یہ خاتون آٹو کے ذریعہ جاتے ہوئے یہاں گری تھی اور جھاڑیوں میں جاکر اس نے خودکشی کرلی۔