شمس آباد کے سینکڑوں نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت

   

Ferty9 Clinic

شمس آباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپلٹی کے سینکڑوں نوجوانوں نے محمد جہانگیر پاشاہ وارڈ 18 صدر کی قیادت میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ ٹی پی سی سی صدر اے ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر سنجے یادو میونسپل صدر اور محمد شمس الدین سابق ڈپٹی سرپنچ کے ہمراہ سینکڑوں نوجوانوں کو ریونت ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہناکر استقبال کیا۔ ریونت ریڈی نے اپنے خطاب میں کہاکہ نوجوانوں کے ذریعہ ہی پارٹی کو طاقت ملے گی۔ کانگریس ایک واحد سیکولر پارٹی ہے جو تمام طبقات کی ترقی کے لئے کام کرتی آئی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ انھوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کانگریس کے دور میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو عوام تک پہنچائیں۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی ایک سکہ کے دو رُخ ہیں جو عوام کو گمراہ کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس موقع پر گیانیشور یادو، محمد عبدالعزیز، سریدھر یادو، محمد عبدالغنی، شیکھر یادو، ببلی کرشنا علاوہ سینکڑوں نوجوان موجود تھے۔