شمشیر گنج تا فلک نما شراب خانے عوام ہراسانی کا شکار

   

حیدرآباد۔/20 جنوری، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں راہ گیروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شمشیر گنج تا فلک نما ریلوے برج جس کے درمیان دو وائن شاپس اور ایک سیندھی کمپاونڈ بھی موجود ہے یہاں آنے والے افراد کھلے عام سڑکوں پر شراب نوشی کررہے ہیں۔ ٹریپل رائیڈنگ اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے عوام کی جانوں کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔ مقامی عوام کی شکایت ہے کہ شام کے اوقات شمشیر گنج تا فلک نما سڑک پر شرابیوں کی غیر مجاز پارکنگ سے بھی ٹریفک کے بہاؤ میں انتہائی دشواریاں دیکھی جارہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں مذکورہ بار اینڈ ریسٹورنٹس کو آنے والے نوجوان بھی گاڑیوں پر کرتب بازی کرتے ہوئے علاقہ میں عوام کو ہراساں کررہے ہیں۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ پولیس مذکورہ سڑک پر کارروائی کرتے ہوئے شراب خانوں سے پیدا ہونے والے مسائل کی یکسوئی کرے۔