شمشیر گنج سڑک پر درخت گر پڑا ۔ ایک شخص ہلاک ۔ 4 زخمی

   

حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) شمشیر گنج میں درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ سڑک پر بڑا درخت گرنے پر عوام نے برہمی ظاہر کی اور بلدیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ حادثہ میں فوت شخص کی شناخت شیخ عبدل صالح کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ درخت شمشیر گنج سے نصیر گارڈن سڑک پر گر پڑا ۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں صالح زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ شیخ صالح چندو لعل بارہ دری کے ساکن تھے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع