شملہ میں مسجد گرانے پر عدالت نے روک لگادی

   

منڈی: شملہ میں ٹی سی پی کے پرنسپل سکریٹری کی عدالت نے ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے سے متعلق میونسپل کارپوریشن کورٹ کے 13 ستمبر کو دیئے گئے فیصلے پر روک لگا دی ہے ۔ مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو اگلے حکم تک گرایا نہیں جائے گا۔اس معاملے میں ٹی سی پی کے پرنسپل سکریٹری کی عدالت میں اگلی سماعت 20 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے ۔ ان احکامات کی نقل منڈی میونسپل کارپوریشن کو بھی پہنچ گئی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کمشنر ایچ ایس رانا نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی طرف سے دیئے گئے فیصلہ کو روک دیا گیا ہے اور اعلیٰ حکام کے اگلے احکامات تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔