شنزوآبے جاپان کے سب سے طویل مدتی وزیراعظم

   

Ferty9 Clinic

ٹوکیو،20نومبر(سیاست ڈاٹ کام)شنزو آبے چہارشنبہ کو اپنے عہدے پر 2887دن پورے کرتے ہوئے جاپان کی تاریخ میں سب سے طویل مدت تک اپنی خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ جاپان ٹائمز نے کہا کہ مسٹرآبے نے تارو کتسورا کو پیچھے کردیا ہے ،جنہوں نے 1900 کی دہائی میں بطور وزیر اعظم 2886دن تک اپنی خدمات انجام دی تھیں۔ 2006 میں ، 52 سال کی عمر میں آبے جاپان کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بنے ، لیکن ایک سال بعد ہی اسکینڈل اوران کی صحت سے متعلق سوالات کے درمیان انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔ 2012 کے آخر میں وہ دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے ۔انہوں نے دو دہائیوںسے جمود کی شکار معیشت کی بحالی ، جاپان کی فوج کو مضبوط کرنے اور آئین پر نظرثانی کرنے کا وعدہ کیاتھا۔ اگرچہ مسٹر آبے داخلہ جاتی اصلاحات کے نفاذ میں ناکام رہے لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں کمزور اور منقسم اپوزیشن اور ووٹروں میں استحکام کی خواہش سے فائدہ ہوا۔