شنزو آبے معروف تاریخ کے ’احمق ترین ‘شخص

,

   

پروجکٹائلس سے ناواقف جاپانی وزیراعظم اصلی بیالسٹک میزائل بھی دیکھیں گے : شمالی کوریا

سیئول۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے کو تاریخ میں اب تک معلوم سب سے احمق شخص قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ (ایبے) بہتر جلد ایک اصلی بیالسٹک میزائل بھی دیکھیں گے۔ اس تنقید سے دو دن قبل ساری دنیا سے الگ تھلگ اس کمیونسٹ ملک نے ’بہت بڑے ہمہ وقت قابل استعمال راکٹ لانچنگ سسٹم کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اور جنوبی کوریا نے خبر دی تھی کہ دو پروجیکٹائلس جاپانی سمندر میں گر پڑے تھے، اس کو مشرقی سمندر بھی کہا جاتا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’یہ کہا تھا کہ ایبے ہی اب تک کی تاریخ میں معروف ترین دنیا بھر میں واحد انتہائی بے وقوف اور احمق شخص ہیں کیونکہ وہ ایک میزائل اور ہمہ مرتبہ قابل استعمال راکٹ لانچنگ سسٹم کے درمیان منسلک تصویر دیکھنے کے باوجود بھی فرق محسوس کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔