ممبئی : الیکشن کمیشن کی جانب سے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے گروپ کو حقیقی شیو سینا کے طورپرتسلیم کرنے اور تیر کمان کا انتخابی نشان دینے کے بعد مسٹر شندے کوباضابطہ طوررپر پہلی قومی ایگزیکٹو کی منگل کی شام ممبئی میں منعقدہ میٹنگ میں پارٹی کا ‘چیف لیڈر’مقررکیاگیا۔شنڈے کی قیادت میں میٹنگ ہوئی۔مہاراشٹر کے وزیر صنعت ادے سامنت نے کہا کہ ہم مسٹر شنڈے کو شیوسینا کے لیڈر کے طور پر قبول کرتے ہیں۔ وزیر دادا بھوسے کو پارٹی کی تادیبی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے جبکہ شمبھوراج دیسائی اور سنجے مورے کو ممبر بنایا گیا ہے ۔میٹنگ میں سدھیش کدم کو پارٹی سکریٹری مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ شیوسینا میں پارٹی سربراہ اور ورکنگ صدر کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے خلاف کام کرنے والوں کو ڈسپلنری کمیٹی کا سامنا کرنا پڑے گا۔