شنڈے15 اگست کو آئی ٹی آئی میں 75 ورچوئل کلاسز کا افتتاح کریں گے

   

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ریاست میں انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) میں 75 ورچوئل کلاسوں کا افتتاح کریں گے ۔اس کے لیے اسکل، ایمپلائمنٹ، انٹرپرینیورشپ اور انوویشن منسٹر منگل پربھات لوڑھا کی موجودگی میں سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔مسٹر لوڑھا نے اتوار کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ورچوئل کلاس روم میں انٹرایکٹو پینل، کمپیوٹر سروسز اور میٹنگ کے لیے بہتر انتظامات ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘اسکل انڈیا’ اور ‘ڈیجیٹل انڈیا’ پروگرام کے تحت ریاست کے تمام 419 انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) میں لاگو کیا جائے گا۔