شنکرجی میموریل سوسائٹی کی دعوت افطار

   

حیدرآباد ۔ 25 مئی (پریس نوٹ) شنکرجی میموریل سوسائٹی کی جانب سے جمعہ 24 مئی کو نمائش گراؤنڈ میں دعوت افطار دی گئی۔ مسٹر سریندر جی نائب صدر سوسائٹی، جناب محمد فہیم الدین خازن، این ونئے کمار سکریٹری نے روزہ داروں کا استقبال کیا۔ بعد مغرب عشائیہ دیا گیا۔ شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس (ریٹائرڈ)، ڈاکٹر بی سرینواس نائب صدر نمائش سوسائٹی، جی وی رنگاریڈی سکریٹری سوسائٹی، ڈاکٹر مشتاق علی، ڈاکٹر محمد سراج الحسن رکن نمائش سوسائٹی، بی رامچندر، نائب شنکرجی میموریل سوسائٹی، ڈاکٹر آنند راج ورما سابق پرنسپل انوارالعلوم ڈگری کالج، بی مادھوریڈی ایڈوکیٹ، عارف الدین احمد صدر تنظیم تحفظ اردو تلنگانہ، جناب ایم اے جلیل خاں رکن سوسائٹی، مسٹر انیل سروپ مشرا، جناب حمید فاروقی، جناب جی اے یونانی آئی آر ایس (ریٹائرڈ) شامل تھے۔