رسم کی تقریب میں شریک رشتہ داروں سے پوچھ تاچھ، فنگر پرنٹس کا حصول، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں واقع شنکر پلی پولیس اسٹیشن میں اتوار کی رات سرقہ کی واردات پیش آئی۔ شنکر پلی پولیس نے بتایا کہ شنکر پلی کونسلر بالاکرشنا کی بیٹی کی شادی 20 نومبر کو مقرر تھی، شادی سے دو دن قبل اتوار کو مہندی کی رسم رکھی گئی تھی جس میں رشتہ داروں اور دوست احباب وغیرہ موجود تھے۔ مہندی کی رسم کے دوران گھر کی خواتین نے دلہن اور ان کے رشتہ داروں کا تمام سونا الماری میں رکھا اور جب مہندی کی رسم ختم ہونے کے بعد سونے اور چاندی کے زیورات کے لئے الماری کھولی گئی تو الماری سے 133 تولہ سونا 80 تولہ چاندی اور ڈھائی لاکھ نقد رقم غائب تھی۔ پورے گھر میں زیورات تلاش کرنے کے باوجود زیورات کا پتہ نہیں چلا جس کے بعد شنکر پلی پولیس اسٹیشن میں شکایت کی اطلاع ملتے ہی نارسنگی اے سی پی رمنا گوڑ، شنکر پلی انسپکٹر سرینواس گوڑ، نارسنگی انسپکٹر ہری پرساد ریڈی اور کلوز ٹیم مقام واردات پہنچ گئے۔ سرقہ کے مقام پر تلاشی لینے کے بعد سرقہ کے مقام پر سے فنگرپرنٹس حاصل کئے گئے اور مہندی کی رسم میں شرکت کرنے والے تمام رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ شادی کے لئے خریدے گئے سونے اور چاندی کے زیورات کو شادی سے عین قبل سرقہ کی واردات میں کسی قریبی شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ شنکر پلی انسپکٹر سرینواس گوڑ نے بتایا کہ فنگر پرنٹس حاصل کرلئے گئے ہیں کلوز ٹیم کی مدد سے بہت جلد سارقوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ ش