حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ شنکر پلی میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ انسپکٹر پولیس مہیش کے مطابق وینکٹیا نامی شخص کا قتل کردیا گیا۔ عالم خاں گوڑہ علاقہ کے ساکن اس شخص کو آدھی رات شوبھا گروہا وینچر میں طلب کیا گیا اور بے رحمی سے اس کا گلا اور ہاتھ پیر کاٹ دیئے گئے۔ پولیس نے اطلاع کے فوری بعد ڈاگ اسکواڈ اور کلوز ٹیم کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ انسپکٹر نے بتایا کہ مقتول کے فون کال ڈاٹا اور اس کے معاملات کے تعلق سے تحقیقات کرتے ہوئے بہت جلد قاتلوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔