شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پاکستان کی مودی کو میں دعوت

   

اسلام آباد: پاکستان نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے ۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو بتایا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہ کچھ ممالک پہلے ہی اجلاس میں اپنی شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وقت آنے پر بتایا جائے گا کہ کس ملک نے تصدیق کی ہے ۔