شنگھائی تعاون تنظیم پر امن و ترقی کی بڑی ذمہ داریاں :ژی جن پنگ

   

تیانجن، 31 اگست (ایجنسیز) چین کے صدر ژی جن پنگ نے اتوار کے روز کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) خطے میں امن و استحکام کے تحفظ اور مختلف ممالک کی ترقی کو فروغ دینے کی بڑی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے ، خاص طور پر ایسے دور میں جب دنیا غیر یقینی حالات اور تیز رفتار تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ ژی جن پنگ نے یہ بات ایک ضیافت کے دوران کہی جو بین الاقوامی مہمانوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔ یہ مہمان چین کے بندرگاہی شہر تیانجن میں اتوار سے پیر تک ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس 2025میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔چین کے صدر ژی جن پنگ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی فورم پر اب ‘ علاقائی امن و استحکام کے تحفظ‘ کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کی ‘ بڑی ذمہ داری‘ عائد ہوتی ہے ۔