بیجنگ: چین کے شنگھائی میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے پی سی آر اسکریننگ کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے شروع کیا گیا۔افسروں نے بتایا کہ شنگھائی میں جمعرات کو کورونا انفیکشن کے 358 مقامی معاملے درج کئے گئے جبکہ اس کے علاوہ 4144 اسمپٹومیٹک معاملے بھی سامنے آئے ۔اسکریننگ کا دوسرا مرحلہ ایک اپریل کی صبح تین بجے سے شروع ہوا جو پانچ اپریل تک جاری رہے گا اور جس میں ہوآنگپو ندی کے مغربی علاقوں جن میں جھوہوئی،ہوانگپو اور جوآڈنگ ڈسٹرکٹ شامل ہیں۔ مارچ 28 سے شروع ہوا پہلا مرحلہ یکم اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ سے شروع ہوا جس میں میہانگ اور سونگجیانگ کے ساتھ ساتھ ہوآنگپو ندی کے مضافات پوڈانگ ،فینگزیان،جنشان اور چونگ منگ ڈسٹرکٹ بھی شامل رہے ۔چین سخت کووڈ زیر پالیسی پر عمل کررہا ہے اور جس کی جانچ اب اومیکرون اسٹرین کی لہر کے دوران ہوگی۔ شنگھائی میں کووڈ کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر 21 مارچ سے یکم مئی کے لئے کئی بین الاقوامی مسافر پروازوں کو چین کے دوسرے شہروں کی طرف بھیج دیا گیا ہے ۔