شنگھائی : چین کے شہر شنگھائی کے چند علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی کے بعد شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شنگھائی میں 24گھنٹے کے دوران کوئی نیا کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا،جس کے بعد 7 ہزار رہایشی یونٹوں پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کورونا وبا کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ شنگھائی میں واقع قونصل خانے سے نکل جائیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤکی وجہ سے اس وقت چین کے 45 شہروں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔