شنگھائی کے بعد بیجنگ میں لاک ڈائون کا خدشہ

   

xبیجنگ : چین کے شہر شنگھائی کے بعد دارالحکومت بیجنگ میں بھی لاک ڈاؤن کے خطرات بڑھ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیجنگ میں کووڈ لاک ڈاؤن کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے افراتفری میں بڑے پیمانے پر ضرورت کی اشیا خریدنا شروع کر دی ہیں اور دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ یہ صورتحال چینی حکام کی طرف سے بیجنگ کے ایک وسطی علاقے میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹسٹ کرنے کے احکامات کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ چاؤ ینگ کے علاقے میں 35 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔ چین پہلے ہی ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کووڈ کی وبا کے پھیلاؤ کی روکنے کی کوشش میں ہے جہاں پیر کے روز 51 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب ارجنٹائن میں بھی بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے کیس سامنے آنا شروع ہوگئے۔