ہتک عزت مقدمہ کی درخواست سیکشن آفس میں رک گئی
حیدآباد ۔20ستمبر ( سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کی جانب سے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اے ریونت ریڈی کیخلاف سٹی سیول کورٹ میں دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمہ کی درخواست مناسب شواہد کے ساتھ عدالتی بنچ تک نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے درخواست کو سیکشن آفس میں روک دیا گیا ۔ کے ٹی آر نے عدالت کو بتایا کہ وہ تمام ثبوت کے ساتھ منگل کو دوبارہ درخواست پیش کریں گے ۔ کے ٹی آر نے ان سے بغیر کسی تعلق کے سیاسی طور پر ان کے نام کو گھسیٹتے ہوئے گمراہ کن مہم چلانے والے ریونت ریڈی کے خلاف کارروائی کرنے کی عدالت سے درخواست کی ۔(N)