کولکاتہ :محکمہ آب پاشی میں بدعنوانی کی جانچ کررہی مغربی کولکاتہ پولیس کے ذریعہ مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکارمی کے قریبی راکھیل بیرا کی گرفتاری کے ایک دن بعد اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری اور ان کے بھائی سوبھندو ادھیکاری کے خلاف امدادی اشیااور لاکھوں روپے تڑپال چوری کے معاملے میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔یاس طوفان کے بعد بے گھر ہوئے لوگوں کو دینے کے لئے رکھے گئے تڑپال چوری کا معاملہ کئی دن پہلے پیش آیا تھا۔