شوبھندو ادھیکاری کا حکومت کیخلاف چیف سیکریٹری کو میمورنڈم

   

کولکتہ: ایک طرف جہاں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دہلی میںآج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے وہیں دوسری طرف اسی وقت بی جے پی رہنمااوراپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے ریاستی سیکریٹریٹ میںاچانک پہنچ کر چیف سیکریٹری سے ملاقات کی اور حکومت کے خلاف میمورنڈم پیش کیا۔ان کے ساتھ بی جے پی کے دیگر چار ممبران اسمبلی بھی تھے ۔ریاستی سیکریٹریٹ میںافسران شوبھندو داھیکاری اور بی جے پی کے وفد کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔کیوں کہ انہوں نے اس پروگرام سے متعلق اجازت نہیں لی تھی۔شوبھندو ادھیکاری نے باہر آکر کہا کہ وہ بنگال کے لوگوں کی محرومیوں کی بات کرنے آئے ہیں۔شوبھندنے کہاکہ ‘‘بنگال کے لوگوں کو محروم کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے حامیوں کو محروم کیا جا رہا ہے ۔ میں جانتا تھا کہ اگر ہم پہلے سے اعلان کر دیتے تو ہمیں اندر آنے کی اجازت نہیں ہوتی تو میں بغیر بتائے آ گیاہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہاں دفعہ 144 ہے ۔ اس لیے میں اور دیگر چار ممبران الگ الگ آئے ہیں۔