کولکاتہ ۔ بی جے پی نے آج شوبھیندو ادھیکاری کو مغربی بنگال میں قائد اپوزیشن کی حیثیت سے منتخب کیا ہے ۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بی جے پی مقننہ پارٹی لیڈر کی حیثیت سے ادھیکاری کے نام کا اعلان کیا ۔ اس سے قبل پارٹی کے دفتر میں ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں ادھیکاری کے انتخاب کو یقینی بنایا گیا ۔ شوبھیندو ادھیکاری نے نندی گرام اسمبلی حلقہ سے اپنی سابق لیڈر و چیف منسٹر ممتابنرجی کو 1900 ووٹوں کے فرق سے شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی ۔ ادھیکاری سابق وزیر بھی ہیں اور انہوں نے انتخابات سے قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں برسر اقتدار ٹی ایم سی نے 213 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی صرف 77 نشستوں پر ہی کامیابی حاصل کرپائی ہے ۔