شودر کو سمجھ نہیں ، پرگیہ کا ایک اور متنازعہ ریمارک

,

   


سیہور (مدھیہ پردیش ) : بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ کولکاتہ میں صدر بی جے پی جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ کیا گیا ۔ پرگیہ نے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس کی لیڈر ذہنی توازن کھوچکی ہیں ۔ پرگیہ نے کہاکہ ممتا کو سمجھنا چاہئے کہ یہ ہندوستان ہے ، پاکستان نہیں ۔ ہندو برادری ہندوستان کی حفاظت کے لئے تیار ہے۔ وہ اسمبلی چناؤ میں ٹی ایم سی کو منہ توڑ جواب دے گی اور مغربی بنگال میں ہندو راج ہوگا ۔ اس موقع پر ممتا بنرجی کے خلاف شدید تنقید کی رو میں بی جے پی ایم پی نے شودر طبقہ کے تعلق سے متنازعہ ریمارک کردیا ۔ گزشتہ سال وزیراعظم نریندر مودی نے پرگیہ کو اسی طرح کے متنازعہ ریمارک پر متنبہ کیا تھا لیکن پرگیہ اس سے باز نہیں آرہی ہیں۔ پرگیہ نے کہا کہ شتریا کو اگر شتریا کہیں تو اُنھیں خراب نہیں لگتا ۔ برہمن کو اگر برہمن کہیں تو اُسے بُرا نہیں لگتا ۔ ویشیا کو ویشیا کہنے پر اُنھیں معیوب نہیں لگتا لیکن شُودر کا احساس مختلف ہے ۔ اُنھیں شُودر کہنے پر خراب معلوم ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھ بوجھ نہیں رکھتے ۔ پرگیہ نے دھرم شاستر کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ شودر روایتی ورنا کا چوتھا کم ترین طبقہ ہے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ حقیقت پسندی کا مظاہرہ نہیں کرتے اور سمجھتے نہیں ۔