شوروم کے افتتاح کیلئے فرصت، عظیم مجاہد آزادی کو خراج کیلئے وقت نہیں

   

کھمم میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ اور کلکٹر کی عدم شرکت لمحہ فکر

کھمم ۔امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کی 11نومبر کو یوم پیدائش تقریب مرکزی حکومت کی جانب سے یوم اقلیتی بہبود و یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مگر افسوس کے مستقر کھمم شہر اور ضلع بھر میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب حکومتی سطح پر اور انتظامیہ کی جانب سے صرف اور صرف رسماً منائی گئی۔ صحافیوں کو بالخصوص اردو صحافیوں کو دن کی مناسبت سے ضلع اقلیتی بہبود دفتر سے کوئی اطلاع نہیں دیگئی۔ گاندھی جینتی تقریب ، ڈاکٹر امبیڈکر جینتی تقریب کے موقعوں پر دو دن قبل اطلاع دیجاتی ہے۔ ریاستی حکومت اقلیتوں کے لئے فلاح و بہبود کے دعوہ کرتے ہوئے تھکتی نہیں اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بالخصوص کھمم کلکٹر آر وی کرنن کو دیگر پروگراموں میں شرکت کرنے کیلئے وافر وقت نکالا مگر افسوس کے آزاد ملک کے پہلے وزیر تعلیم امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد ؒکی یوم پیدائش کے تقریب کے موقع پر کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار کو بھی یوم اقلیتی بہبود تقریب میں شرکت کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔ وزیر موصوف مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے تھکتے نہیں ۔ وزیر موصوف پی اجے کمار ، کھمم کلکٹر آر وی کرنن ، کھمم بلدیہ مئیر ڈاکٹر پاپا لال کھمم میں اروند شوروم کی افتتاحی تقریب اور گاندھی چوک میں اوپن جم پارک کا وزیر موصوف نے افتتاح کیا۔ مگر افسوس کے عظیم مجاہد آزادی اور پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر کھمم کے اقلیتی بہبود دفتر میں صرف رسماً کھمم اقلیتی بہبود کے ضلع آفیسر جی رمیش نے اپنے عملے کو لیکر مولاناابوالکلام آزاد کی تصویر پرپھول مالا ، دو اگر بتی ایک ناریل ڈال کرتقریب منائی گئی جو پورے ضلع کے لئے لمحہ فکرہے۔