عادل آباد /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد میں 160 ایسے موٹر سائیکل کے سائلنسرس جس کی بلند آواز کے بناء پر نوائس آلودگی جہاں متاثر ہوتی تھی اور عام شاہراہ چلنے والوں کو بھی دشواریوں کا سامان کرنا پڑتا تھا ضبط کرلیا۔ آج عادل آباد ضلع ایس پی اکھل مہاجن نے عادل آباد این ٹی آر سہ راستہ پر روڈ رولر انجن کے ذریعہ ضبط شدہ گاڑیوں کو تباہ و تاراج کردیا ۔ جبکہ اس موقع پر عادل آباد پی ایس پی جیون ریڈی کے علاوہ ٹریفک سرکل انسپکٹر اور دیگر پولیس عہدیداران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے ٹو وہیلر موٹر سائیکل چلانے والوں کو اور موٹر سائیکل میکانک کو انتباہ ہو جس سے انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہوتا ہو اور فضائی آلودگی متاثر ہوتی ہو اپنے سواریوں کو لگانے سے احتیاط کریں ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جایء گی ۔