حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ڈاک تلنگانہ کی جانب سے ایک مشغلہ کے طور پر ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والے اور اچھے تعلیمی ریکارڈ کے VII تا X کلاس طلبہ سے سال 2024-25 کے لیے دین دیال اسپرش یوجنا نام کے اسکالر شپ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ محکمہ ڈاک نے طلبہ میں ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا شوق پیدا کرنے کے لیے یہ اسکالر شپ شروع کیا ہے ۔ اس اسکالر شپ کی رقم ایک سال کے لیے ہر کلاس میں منتخب کیے جانے والے 10 طلبہ کے لیے فی کس 6000 روپئے ہوگی جو سہ ماہی اساس پر ہر سہ ماہ 1500 روپئے ادا کی جائے گی ۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ ان کی درخواست تلنگانہ پوسٹل سرکل میں ان کے قریبی سینئیر؍ سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ آفس کے دفتر پر مقررہ فارمٹ میں 13 ستمبر تک داخل ہوسکتے ہیں ۔ تفصیلی گائیڈ لائنس اور درخواست فارم indiapost.gov.in پر دستیاب ہیں ۔۔