نظام آباد :4 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن قانون ساز کونسل کے کویتا مہاراشٹرا کے شولا پور کے دورہ کے موقع پر بنکرو ں کے ساتھ بنکروں کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کپڑے تیار کرنے والے مزدوروں اور صنعتکاروں سے بات چیت بھی کی ۔ انہوں نے صحافت کیلئے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ بنکروں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے حکومت ان کا ساتھ دیتے ہوئے ملک گیر سطح پر ایک مثال قائم کی ہے جبکہ دیگر ریاستوں میں ملبوسات کی میلوں میں کرنے والے مزدوروں اور بنکروں کے مسائل کے انبھار ہے جبکہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کپڑوں کے میلوں اور بنکروں کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ تلنگانہ کی طرز پر ملک گیر سطح پر ہر شعبہ کی ترقی کیلئے بی آرایس کاا قتدار واحد حل ہے ۔کے کویتا نے کہا کہ بتکماں کی ساڑیوں پر سیاست کرنے والے اور کانگریسی قائدین کو اس بارے میں بات کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔