شولز ۔ بائیڈن رابطہ،یوکرین کی مدد پر اتفاق

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمن چانسلر اولاف شولز نے امریکی صدر جو بائیڈن سے رابطہ کیا ہے۔ جرمن چانسلری کے مطابق، شولز نے بائیڈن کے ساتھ ٹیلیفون بات چیت میں یوکرین کیلیے امداد کے تسلسل اور مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کیا۔ دونوں رہنماوں نے روس کے یوکرین پر متواتر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یوکرین کیلئے مالی ، فوجی اور انسانی امداد دینے پر اتفاق کیا۔بتایا گیا ہے کہ جرمنی نے اس سال یوکرین کیلیے سات ارب یوروز سے زائد کی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔