چانگون (جنوبی کوریا) 2 جون (یو این آئی) ڈبلیو ایس پی ایس ورلڈ کپ کے تیسرے دن پیر کو رودرانش کھنڈیلوال نے 10میٹر ایئر پسٹل انفرادی مقابلے کے مردوں کے زمرہ میں اور سومیدھا پاٹھک نے ویمنس کیٹگری کا گولڈ میڈل جیتا ہے ۔ ورلڈ شوٹنگ پیرا اسپورٹس ورلڈ کپ میں آج یہاں منعقدہ مقابلے کے تیسرے دن سومیدھا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا اور سریشتی اروڑہ نے 10 میٹر ایئر پسٹل خواتین کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی ردرانش کھنڈیلوال نے 10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی مقابلے کے مینس سیکشن میں سونے اور منیش نروال نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔