شوٹرمنوبھاکر نے راہول گاندھی سے ملاقات کی

   

نئی دہلی: پیرس اولمپکس میں دو میڈل جیتنے والی شوٹر منو بھاکر نے جمعہ کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں اپنا تجربہ سنایا۔ اولمپک اسٹار نے گزشتہ روز سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ کانگریس ذرائع کے مطابق بھاکر نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں اپوزیشن لیڈر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے راہول کو مٹھائی بھی کھلائی۔ بھاکر پیرس اولمپکس میں شوٹنگ میں 2 کانسے کے میڈل جیت چکی ہیں۔