شوٹر ایک خاص گروہ سے بغض رکھتا تھا، جاپانی پولیس

   

ٹوکیو ۔ جاپانی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شینزو آبے کو ہلاک کرنے والا مشتبہ شخص ایک ’مخصوص تنظیم‘ سے بغض رکھا تھا اور اس کا خیال تھا کہ شینزو آبے اسی ادارے کے ساتھ وابستہ تھے۔ پولیس نے اس تنظیم یا اس مشتبہ شخص کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ اکتالیس سالہ ملزم سے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے مزید بتایا ہے کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا اس واردات کے پیچھے یہی ایک اکیلا شخص ہے یا کوئی گروہ ہے۔