شوٹر دادی چندرو تومر کی کورونا سے موت

   

نئی دہلی: انٹرنیشنل شوٹر ڈیڈی چندرو تومر کی موت ہوگئی، وہ کورونا سے متاثر تھیں ، میرٹھ کے آنند ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔ چندرو تومر کو 26 اپریل کو کورونا متاثر پایا گیا، جس کے بعد انہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ حال ہی میں شوٹر دادی پر بھی ایک فلم بنائی گئی تھی ، جو کافی مشہور ہوئی۔انہوں نے اپنی شوٹنگ کیریئر کا آغاز 60 سال کی عمر میں کیا اور قومی سطح پر متعدد مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ چندرو نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔