شوٹر روبینہ فرانسیس کو پیرالمپک میڈل یقینی

   

شیٹرو (فرانس): ہندوستانی شوٹر روبینہ فرانسیس نے پیرا لمپک گیمز میں ویمنس کیٹگری کے 10 میٹر ایئر پسٹل (SH1) فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 25 سالہ روبینہ زیادہ تر کوالیفکیشن راؤنڈس میں ٹاپ آٹھ شوٹرز سے پیچھے تھی لیکن آخر میں رفتار دکھائی اور تمغے کی دوڑ میں پہنچ گئی۔ وہ آٹھ شوٹرز کے فائنل میں 556 کے اسکور سے داخل ہوئی۔ مدھیہ پردیش کی یہ شوٹر تین سال قبل ٹوکیو پیرالمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ اور پھر فائنل میں بھی ساتویں نمبر پر تھی۔