شوٹنگ میں سوربھ چودھری کا سونے کے تمغہ کیساتھ عالمی ریکارڈ

   

انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن کے 10 میٹر ایرپستول مقابلے، خواتین زمرہ میں چنڈیلا کو بھی طلائی تمغہ

نئی دہلی۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے نوجوان اور کم عمر کھلاڑی سوربھ چودھری نے اتوار کو انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (ISSF) میں مردوں کے 10 میٹر ایرپستول مقابلوں میں نہ صرف سونے کا تمغہ حاصل کیا بلکہ وہ سابقہ عالمی ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا۔ 16 سالہ کھلاڑی جو ایشین گیمس اور یوتھ اولمپکس گولڈ میڈلسٹ رہ چکے ہیں جملہ 245 کا اسکور کیا۔ سربیا کے Dami Mikec نے 239.3 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ چین کے کھلاڑی اور 2008 اولمپک چمپین وی پیانگ 215-2 اسکور کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا ۔ اس طرح سے چودھری نے چاندی کے تمغہ کے حقدار سے 5.7 پوائنٹس سے آگے رہے۔ وہ سربیا کے کھلاڑی کے ساتھ اس سیریز کے آخر میں سب سے اعلی مقام حاصل کرلیا۔ ان کے علاوہ دوسرے ہندوستانی کھلاڑی ابھیشیک ورما اور رویندر فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے اور دونوں کھلاڑیوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں جملہ 576 پوائنٹس حاصل کئے۔ چودھری نے 10 سے زیادہ 19 اسکور کئے اور اتوار کے شاندار کھیل میں چودھری نے جونیر زمرہ میں 10 میٹر پستول مقابلوں میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل کوئی اور جونیر کھلاڑی اتنے پوائنٹس اسکور نہیں کئے۔ گزشتہ سال چودھری نے سہل چین میں جونیر ورلڈ کپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا ۔ اس کے علاوہ وہ یوتھ اولمپکس اور جونیر ورلڈ چمپین شپ بھی حاصل کئے تھے۔ علاوہ ازیں یوتھ ایشین چمپین شپ میں جونیر زمرہ میں ایک سونے کا اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں۔ کوالیفیکیشن میں وہ 587 پوائنٹس شمالی کوریا کے لی ڈیم یونگ (588) پوائنٹس حاصل کئے، لیکن 50 میٹر رائفل مقابلوں میں کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کیا اور بالآخر ہنگری کے استوان پینی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 10 میٹر کے خاتون مقابلوں میں اپوروی چنڈیلا نے ہفتہ کو سونے کے تمغہ حقدار بنی۔ گزشتہ سال شمالی کوریا میں منعقدہ TSSF ورلڈ چمپین شپ میں چنڈیلا اور انجم مودگل نے دو اولمپکس کوٹہ میں اول درجہ پر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی جیت کے بعد کہا کہ میں جانتا تھا کہ میرے پاس بڑی برتری ہو گئی ہے لیکن میں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا اور اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھی۔اولمپک کوٹہ اور عالمی ریکارڈ کے بارے میں سوربھ نے کہاکہ ایسا اس لئے ہوا کہ میرا مکمل دھیان طلائی تمغہ پر لگا ہوا تھا۔ میں نے کوٹہ کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا اور میں اپنا بہترین مظاہرہ کرنا چاہتا تھا۔ میں نے عالمی ریکارڈ کے بارے میں بھی نہیں سوچا تھا۔میرٹھ کے سوربھ نے کوالیفکیشن میں 587 کا اسکور حاصل کیا تھا اور تیسرے مقام پر رہتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ سوربھ نے فائنل میں 10۔2، 9۔6، 10۔5، 10۔6، 10۔1، 10۔7، 10۔6، 10۔4 اور 10۔0 کی سیریز کھیلی۔