شوٹنگ کا ملزم رہا، امریکی صدر کی برہمی

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کائل رٹن ہاؤس نامی اس ٹین ایجر کو بری کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، جس نے مبینہ طور پر گزشتہ برس شوٹنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ اٹھارہ سالہ رٹن ہاؤس نے 25 اگست 2020 ء کو ریاست وسکانس میں یہ واردات سر انجام دی تھی۔ اس پر الزام تھا کہ یہ حملہ نسل پرستی پر مبنی تھا۔ عدالت کی طرف سے بری کیے جانے پر بائیڈن نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے البتہ کہا کہ وہ اس عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اس فیصلے پر امریکہ میں مظاہرے بھی ہوئے۔