سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے نابل زورہ گاؤں میں گذشتہ شام چائے پیتے ہی ایک ہی کنبے کے دو کمسن سمیت 7افراد بے ہوش ہوگئے ۔نابل زورہ گاؤں میں گذشتہ شام چائے پینے کے بعد ایک ہی کنبے کے 7افراد بے ہوش ہوگئے ۔مذکورہ افراد خانہ کو فوری طور علاج و معالجے کیلئے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں وہ ہوش میں آگئے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔