سری نگر، 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں بدھ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے نجاب کے ایک تاجر کا قتل اور دیگر ایک کو زخمی کردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے شوپیان کے پراگ میں زبردست فائرنگ کی جہاں تاجروں کا ایک گروپ موجود تھا انہوںنے کہا اس فائرنگ میں پنجاب کے دو تاجر شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔زخمیوں میں ایک کی شناخت چرنجیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جسے مردہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو ضلع اسپتال پلوامہ میں ریفر کردیا گیا ۔ حالت تشویشناک ہونے پر اسے سری نگر بھیج دیا گیا ہے ۔