سرینگر:جنوبی ضلع شوپیان کے راولپورہ میں ہفتے کی شام شروع ہونے والا مسلح تصادم ایک جنگجو کی ہلاکت پر ختم ہو گیا ہے ۔تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم کی جا رہی ہے ۔علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے ترجمان نے بتایا کہ مسلح تصادم کی جگہ سے ایک ایم فور کاربائن، اس کی 3میگزینیں، دھات کو چھید کر پار ہونے کی صلاحیت رکھنے والی گولیوں کے 36 رائونڈز اور 9600 روپے نقدی برآمد ہوئی ہے ۔ شوپیاں کے راولپورہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے آپریشن شروع کیا تھا۔
