شوپیان میں تصادم، دو جنگجو ہلاک

   

Ferty9 Clinic

سری نگر : جنوبی ضلع شوپیان کے چکورہ علاقے میں آج ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کے چکورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے علاقے میں چہارشنبہ کو دوپہر کے وقت کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعددونوں کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں دو جنگجو مارے گئے ۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے کامیاب آپریشن کے ساتھ رواں برس اب تک مارے جانے والے جنگجوئوں کی تعداد بڑھ کر 182 ہوگئی ہے ۔ ان میں دو درجن غیر ملکی جنگجوبھی شامل ہیں۔